راجہ نعمان احمد صاحب کی طرف سے ایک سبق آموز کہانی
اسکا ذہن عجیب سی کشمکش میں مبتلا تھااسکی یہ حالت آج سے چند ماہ پہلے تک نہیں تھی وہ ایک سلجھا ہوا طالب علم تھا گھر کا ماحول بھی بہت بہتر تھااور اسکے دوست بھی اچھے تھے اسکی صلاحیتو ں کے پیش نظر اسے ناظم تبلیغ بنایا گیا اور اس دورا ن اس پر وہ حقائق کھلے جو کہ اگر اسے کتب پڑھنے کا خود سے موقع نہ ملتا تو کبھی نہ کھل پاتے ۔یہی اس کی پریشانی کی وجہ تھی چونکہ وہ اپنے ماںباپ اور دادا دادی سے یہی سنتا آیا تھا کہ وہ لوگ ہی سب سے اچھی تعلیم رکھتے ہیں اور وہی اپنے خدا کی پسندیدہ ترین قوم ہیں اور ان کے سوا سب کافر ہیں مگر جب اس کی طرف کی جانے والی تبلیغ کے دوران کچھ “کافروں” نے اس کی تعلیمات پر اسکی کتابوں میں سے ہی ریفرنس نکال کر دلائل بیان کیے تو وہ لاجواب ہو گیا ۔ لیکن ہر انسان کی طرح اس میں موجود تجسس اور کھوجنے کے مادے نے اسے خود سے تحقیق پر ابھارا اُس نے خود مزید کتب پڑھیں اور پھر جب اس نے اپنے گھر میں ٹی وی پر آنے والے سفید پگڑی والے بابا جی کو بھی خلاف ِکتب باتیں بیان کرتے دیکھا تو وہ شدید حیرت میں مبتلا ہو گیا ، اس نے پہلے اپنے ماں باپ سے اس بارے میں بات کی مگر انھو ں نے کوئی تسلی بخش جواب نہ دیا پھر اس نے اپنے رشتہ داروں اور دوستو ں سے بات کی کچھ نے اس کی باتوں کی تائید کی اور کچھ نے اسے خوف زدہ کرنے کی کوشش کی اس رویہ نے اسے شش و پنج میں مبتلا کر دیا۔

